لاہور۔22جنوری (اے پی پی):چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے تزئین و آرائش شدہ لیڈیز بار روم کا افتتاح کردیا،اس موقع پر جسٹس عابد عزیز شیخ اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھیں،بار روم پہنچنے پر صدر ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ نے خواتین وکلا کے ہمراہ چیف جسٹس کا ا ستقبال کیا۔