چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کوئی ٹوئٹراکاونٹ استعمال نہیں کررہے ہیں، ترجمان سپریم کورٹ آف پاکستان

56
Are well aware of their constitutional duties
Are well aware of their constitutional duties

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے ترجمان نے کہاہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس میاں ثاقب نثار کوئی ٹوئٹراکاونٹ استعمال نہیں کررہے ہیں اور نہ ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پران کی آئی ڈی یا پیج ہے۔ ہفتہ کو کویہاں جاری بیان میں ترجمان سپریم کورٹ نے میاں ثاقب نثارکے جعلی ٹوئٹر اکاونٹ کے حوالے سے بتایا کہ ایف آئی اے اورپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کو اس طرح کی آئی ڈیز اورپیجز بلاک کرنے اورذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔