22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںچیف جسٹس کے زیر قیادت شمولیتی اصلاحاتی حکمت عملی کے تحت فیڈرل...

چیف جسٹس کے زیر قیادت شمولیتی اصلاحاتی حکمت عملی کے تحت فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی (ایف جے اے) میں اہم اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):چیف جسٹس آف پاکستان کے زیر قیادت شمولیتی اصلاحاتی حکمت عملی کے تحت ہفتہ کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی (ایف جے اے) میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بار کونسلز کو لازمی بار ووکیشنل کورس (بی وی سی) کے مؤثر نفاذ کے لیے ادارہ جاتی مدد کے ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں بار کونسلز کے نمائندگان، ڈائریکٹر لیگل ایجوکیشن اور جوڈیشل اکیڈمیوں کے ڈائریکٹر جنرلز نے شرکت کی۔

تمام شرکاء نے قانونی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے معیار کو بلند کرنے کے لیے تعاون اور مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔ تمام شرکاء نے بی وی سی کے نفاذ کے لیے منظم اور مربوط حکمت عملی کی حمایت کی۔اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ایک جامع اور پائیدار حکمت عملی تیار کی جائے، ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈائریکٹر لیگل ایجوکیشن، بار کونسلز کے نمائندے، اور ایف جے اے کے رکن شامل ہیں۔

- Advertisement -

یہ ذیلی کمیٹی اپنی سفارشات اکتوبر 2025 میں منعقدہ اگلے اجلاس میں پیش کرے گی۔اجلاس مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوا، جہاں شرکاء نے مزید منصفانہ، شمولیتی اور شہری مرکز انصاف کے نظام کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم دہرایا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں