چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم کورٹ برانچ رجسٹری لاہور میں اعلی سطحی اجلاس ،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نمائندگان کی بریفنگ

3
Chief Justice Yahya Afridi
Chief Justice Yahya Afridi

لاہور۔25جون (اے پی پی):چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ برانچ رجسٹری لاہور میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نمائندگان نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں عدالت کی آٹومیشن اور ڈیجیٹل تبدیلی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،چیف جسٹس نے تمام عدالتی سطحوں پر ٹیکنالوجی کے انضمام کی اہمیت پر زور دیا،اس موقع پر سپریم کورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی موجود تھے،جس کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور ججوں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور کا دورہ کیا،سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری سلمان منصور اور وکلا نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا،اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے عدالتی نظام کی موثر کارکردگی میں وکلا برادری کے اہم کردار کو سراہا،

چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سہولیات مرکز کے قیام کا فزیبلٹی مطالعہ کرایا جائے گا،یہ مرکز عوام اور وکلا کے لیے ایک ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کرے گا،یہ مرکز نظام انصاف کے عزم کی عکاسی کرے گا،عدالتی عمل کو موثر اور بروقت بنانے کیلئے وکلا ڈیجیٹل فائلنگ کے نظام کو اپنائیں،قانون کی حکمرانی کے تحفظ میں بار کاکردار بے مثال ہے،

مالی طور پر کمزور سائلین کو ریاستی خرچ پر مفت قانونی نمائندگی فراہم کی جائیگی،یہ قانونی مددمجسٹریٹ کی عدالت سے لے کر سپریم کورٹ تک فراہم کی جائے گی،اس اقدام کا مقصد تمام شہریوں کے لیے انصاف تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا ہے،سیکرٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور نے بار کے مسائل کے حل میں چیف جسٹس کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیااور فیسلیٹیشن سینٹر کے قیام کا خیر مقدم کیا،سلمان منصور نے بار کی جانب سے عدالتی اصلاحات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔