چیف سلیکٹر انضمام الحق کا 30جولائی کو ختم ہونے والے کنٹریکٹ میں پی سی بی سے مزید توسیع نہ لینے کا اعلان

65
انضمام الحق
پی سی بی نے انضمام الحق کو قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا

لاہور۔17 جولائی(اے پی پی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر شکست کے ذمہ داران کا اپنے عہدوں سے علیحدہ ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ،چیف سلیکٹر انضمام الحق نے رضامندی سے اپنے 30جولائی کو ختم ہونے والے کنٹریکٹ میں پی سی بی سے مزید توسیع نہ لینے کا اعلان کردیا ،قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ میں نے تین سال سے زائد عرصہ تک بطور چیف سلیکٹر کا م کیا ،اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا لیکن اب میں چیف سلیکٹر کی ذمہ داری کو مزید نبھانا نہیں چاہتا ،میرا پی سی بی کے ساتھ کنٹریکٹ 30جولائی کو ختم ہورہا ہے اور اس کے بعد میں چیف سلیکٹر کی ذمہ داری کو مزید نہیں نبھاﺅں گا ، میں اپنی خوشی سے بطور چیف سلیکٹر کام نہیں کرنا چاہتا، میں نے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی کوآگاہ کردیا ہے کہ میں کنٹریکٹ میں توسیع نہیں چاہتا تاہم انضمام الحق نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں کرکٹرہوں اور کرکٹ سے مجھے محبت ہے ،میں اس سے علیحدہ نہیں رہ سکتا، سلیکشن کمیٹی کو چھوڑ کر پی سی بی کوئی اور ذمہ داری دے گا تو اس کےلئے تیار ہوں ،انہوں نے کہاکہ میں نے سلیکشن کی ذمہ داری پوری ایمانداری سے نبھائی،کسی کرکٹر کو جان بوجھ کر اس کے حق سے محروم نہیں کیا تاہم بطور انسان کوئی غلطی ہوگئی ہو تو اس کےلئے معذرت خواہ ہوں