چیف سلیکٹر انضمام الحق کی میڈیا سے گفتگو

158
انضمام الحق
پی سی بی نے انضمام الحق کو قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا

یونس خان صحت یاب ہو نے پر دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کو میسر ہوں گے،انضمام الحق کی میڈیا سے گفتگو
لاہور۔8 اکتوبر(اے پی پی )ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ میں منتخب نہ ہو نے والے کھلاڑیوں کےلئے دروازے بند نہیں ہو ئے ، کوئی بھی کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھا کر ٹیم میں شامل ہو سکتا ہے ٹیم کی تشکیل میں قومی سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ اور کپتان کی رائے کو بہت اہمیت دیتے ہیں، محمد حفیظ کی بیٹنگ فارم اطمینان بخش نہیں، سعید اجمل، سلمان بٹ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھائیں، یونس خان صحت یاب ہو نے پر دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کو میسر ہوں گے، محمد عامر سوموار کو ٹیم جوائن کر لیں گے۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ انہوں نے ٹیم کا انتخاب ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان مصباح الحق کی مشاورت سے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہم ہوم سیریز کھیل رہے ہیں لہذا اس کے دوران ہم ضرورت پڑنے پر کسی بھی ان فارم کھلاڑی کو سکواڈ میں شامل کر سکتے ہیں۔