چیف سیکرٹری، آئی جی اور صوبائی وزیر نے بنوں ہسپتال کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت کی

111

پشاور۔ 05 مارچ (اے پی پی):چیف سیکرٹری، آئی جی اور صوبائی وزیر نے بنوں ہسپتال کا دورہ کیا، اور اس دوران زخمیوں کی عیادت کی ، ان میں‌تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، آئی جی ذوالفقار حمید اور صوبائی وزیر ملک پختونیار خان نے بنوں ہسپتال کا دورہ کیا، اور اس موقع پر انہوں نے گزشتہ روز افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ انہوں نے مریضوں کے مسائل سنے، اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر انہوں نے ان زخمیوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

کمشنر بنوں ڈویژن سمیت آر پی او، ڈی سی، ضلعی پولیس آفیسر اور ہسپتال انتظامیہ موجود تھی۔