- Advertisement -
پشاور۔ 01 اپریل (اے پی پی):چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ اور آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے نماز عید جامع مسجد پولیس لائنز پشاور میں ادا کی۔
سی سی پی او پشاور سمیت افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد نے بھی جامع مسجد پولیس لائنز پشاور میں نماز عید ادا کی۔
- Advertisement -
اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ اور آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے یادگار شہداء پر بھی حاضری دی اور پولیس شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں کیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577698
- Advertisement -