چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کا انتخابات کی عمل کی نگرانی کے لیے الیکشن کنٹرول روم کا دورہ

112
Election
Election

کوئٹہ۔ 08 فروری (اے پی پی):چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے انتخابات کی عمل کی نگرانی کے لیے الیکشن کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور احمد پرکانی، سیکرٹری آئی ٹی محمد آیاز مندوخیل، انچارج الیکشن کنٹرول روم عبدالناصر دوتانی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

نہوں نے صوبے میں تمام کمشنرز سے مواصلاتی رابطے کے ذریعے انتخابات کے اختتام پر بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کاسلسلہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی سربراہی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور آر او کے زیر نگرانی خوش اسلوبی سے پائے تکمیل کو پہنچا، پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات پولیس لیویز اور ایف سی کے اہلکاروں کی جانب سے سکیورٹی کے بہترین انتظامات اطمینان تھے۔