23.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیر صدارت گورننس امور پر اجلاس

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیر صدارت گورننس امور پر اجلاس

- Advertisement -

پشاور۔ 21 جولائی (اے پی پی):چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں گورننس امور پر غورو خوض کیا گیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دریاؤں کے اطراف حد بندی کا تعین انتہائی اہم مرحلہ ہے اور اس حوالے سے ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے جن علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ درپیش ہو وہاں انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے تمام سرکاری اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں۔ چیف سیکر ٹری نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے آپس میں باہمی رابطہ برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اقدامات اٹھائے جا سکیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا دفتر فرسٹ ریسپانس کیلئے اپنی تیاریاں مکمل رکھے۔

اسی طرح ریونیو اور آبپاشی کے محکمے ریکارڈ کو دیکھ کر تجاوزات کیخلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔ چیف سیکرٹری نے مزید ہدایت کی کہ شہروں میں اربن فلڈنگ کی روک تھام کے لیے بھی متعلقہ ادارے نالوں کی صفائی یقینی بنائیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تجاوزات کیخلاف کاروائیاں بلا تفریق جاری ہیں اور آبی گزرگاہوں کے اطراف تعمیرات کی غلط این او سیز جاری کرنے والے اہلکاروں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کرلیا گیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔شرکاء اجلاس کو صوبے کی ترقیاتی منصوبہ بندی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اقدامات پر پیشرفت اور صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر صوبے میں ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ بھی پیش کیا گیا اور مختلف اضلاع میں اشیاء کے نرخوں کو مناسب سطح پررکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں