28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں...

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں اور اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ اجلاس

- Advertisement -

پشاور۔ 28 اپریل (اے پی پی):چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کو ترقیاتی و فلاحی اقدامات سے متعلق تفویض کردہ ذمہ داریوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اہم ترقیاتی منصوبوں اور گورننس میں اصلاحات سے متعلق اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ بتایا گیا کہ ٹھنڈیانی ٹورازم پراجیکٹ کی تشہیر کے لیے رواں ہفتے روڈ شو منعقد کرنے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔ اجلاس میں گھنول انٹیگریٹڈ ٹورازم زون، سوات موٹروے فیز ٹو، پشاور-ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے اور درابن اکنامک زون کے منصوبوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ پیش کیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے مکمل ہونے کے قریب منصوبوں کے لئے مالی وسائل کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ یہ منصوبے جلد از جلد مکمل ہوں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی مفاد کے حامل اہم منصوبوں کو مالیاتی امور کی تیاری میں دوران ترجیح دی جائے۔ انہوں نے منصوبوں پر پیشرفت کی مانیٹرنگ کے لئے ٹریکنگ شیٹ کے مؤثر استعمال پر زور دیتے ہوئے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کو ہدایت کی کہ اسے باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ فیصلہ سازی بہتر انداز میں ممکن ہو سکے۔ اجلاس میں ڈیجیٹل گورننس اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ای-آفس سسٹم کا آزمائشی عمل رواں ہفتے شروع کیا جائے گا، جس کے تحت ای-سمری، ڈائری اور ڈسپیچ جیسے فیچرز متعارف کروائے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

ان اقدامات کا مقصد شفافیت، کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانا ہے۔ صوبے کے ای-پروکیورمنٹ پورٹل ای-پیڈز پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک 175 ٹینڈرز اپ لوڈ کیے جا چکے ہیں جبکہ رنگ روڈ پشاور (نارتھ سیکشن) کے مسنگ لنک کے تکنیکی بولی کھولنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589137

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں