- Advertisement -
پشاور۔ 28 فروری (اے پی پی):چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور نمازیوں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ۔
چیف سیکرٹری نے شہداء کے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔انہوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔دارالعلوم حقانیہ جامع مسجد دھماکہ انتہائی افسوسناک و دلخراش سانحہ ہے۔انہوں نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567419
- Advertisement -