13.8 C
Islamabad
جمعرات, فروری 27, 2025
ہومضلعی خبریںچیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ...

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

پشاور۔ 26 فروری (اے پی پی):چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے حوالے سے ایک اہم بریفنگ منعقد ہوئی جس میں انہیں اتھارٹی کی مجموعی کارکردگی، کامیابیوں اور آپریشنل فریم ورک پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل حلال فوڈ اتھارٹی نے چیف سیکرٹری کو رمضان ایکشن پلان کے بارے میں آگاہ کیا۔ بریفنگ میں رمضان المبارک کے دوران بازاروں میں محفوظ، حلال اور معیاری خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے ہدایت کی کہ فوڈ اتھارٹی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں رہ کر رمضان ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

- Advertisement -

انہوں نے زور دیا کہ ان اقدامات کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا اور رمضان المبارک میں محفوظ اور صحت بخش خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566897

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں