کراچی۔ 18 دسمبر (اے پی پی):چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم سے صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے ملاقات کی۔ پیر کو جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں آئندہ عام انتخابات میں انتظامات کےحوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے الیکشن کے پر امن انعقاد کے لئے تمام تیاریاں کی گئی ہیں،الیکشن کے پر امن انعقاد کے لئے سکیورٹی اور ٹرانسپورٹ پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے صوبائی الیکشن کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ شفاف انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
الیکشن کمشنر شریف اللہ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کرانے کے لیے تمام ضروری تیاری کر لی ہے۔