چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت اہم اجلاس، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے دورہ گلگت بلتستان سے متعلق بریفنگ دی گئی

247

گلگت۔4نومبر (اے پی پی):چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت وزیر اعظم کے دورہ گلگت کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔سیکرٹری سروسز ظفر وقار تاج،سیکرٹری مواصلات و تعمیرات سبطین احمد و دیگر نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے دورہ گلگت بلتستان سے متعلق کئے گئے اقدامات و انتظامات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہ گلگت کے موقع پر نلتر ایکسپریس وے اور کے آئی یو انجینئرنگ بلاک کا افتتاح کریں گے جبکہ ریجنل گرڈ اور ہنزہ گریٹر واٹر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان ضلع غذر کے گاؤں بوبر میں متاثرین سیلاب کے کیلئے تیار کئے گئے پری فیبریکیٹڈ گھروں کو متاثرین کو حوالے کریں گے۔اجلاس میں سیکرٹری سروسز ظفر وقار تاج،سیکرٹری مالیات عزیز احمد جمالی،سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس سبطین احمد،سیکرٹری ایل جی اینڈ آر ڈی رحیم گل،سیکرٹری برقیات ثناءاللہ،سیکرٹری انفارمیشن میر وقار احمد،سیکرٹری داخلہ سید علی اصغر،سیکرٹری فارسٹ سید وحید شاہ،سیکرٹری صحت دلدار احمد ملک،آئی جی پی افضل محمود بٹ،کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان،ڈی آئی جی گلگت

رینج مرزا حسن،ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ،اے آئی جی اسپیشل برانچ طاہرہ یعسوب،ڈپٹی سیکرٹری ہوم حسن،عظیم اللہ،ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 احسان علی،ڈپٹی سیکرٹری سروسز جہانگیر احمد،ڈپٹی سیکرٹری فنانس ارشاد حسین و دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک تھے،جبکہ ڈپٹی کمشنر ضلع غذر حبیب الرحمٰن ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔