چیف منسٹر لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

61
چیف منسٹر لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور۔20نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے چیف منسٹر لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کو 90دن میں لیپ ٹاپ دینے کاہدف مقرر کیاہے۔ پنجاب کے طلبہ کو جدید ترین کور آئی سیون،13جنریشن لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔ انہوں نے 2ہزار اقلیتی طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دینے کاحکم دیا ہے۔انہوں نے میٹرک اور ایف ایس سی کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت کی ہے۔

پروگرام کے تحت طلبہ کو میرٹ پر وزیراعلی پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے تحت کامیاب طلبہ کو گارڈ آف آنر بھی دیاجائے گا۔ یونیورسٹیوں کے 20ہزار،کالجز کے 14ہزار، ٹیکنیکل و ایگریکلچر کے 4ہزار، میڈیکل اورڈینٹل کالجز کے 2ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ ملیں گے۔ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں 32فیصد جنوبی پنجاب کے طلبہ شامل ہوں گے۔ طلبہ کو وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 30دن میں 5ہزار اور 20فروری تک 35ہزار لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔

کمپیوٹر سائنس، میڈیکل، سائنس، انجینئرنگ، سوشل سائنسز، بزنس، لینگوئج، ویٹرنری اور ایگریکلچر کے طلبہ کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں 30ہزار سرکاری اور 10ہزار پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو سکالرشپ بھی دئیے جائیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 18ہزار طالبات کو وظائف ملیں گے۔ چار سے پانچ سال تک طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس ہونہار سکالر شپ کے تحت ادا کی جائے گی۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہونہار سکالر شپ کیلئے 68329درخواستیں موصول ہوئیں اور 34290درخواستوں کی تصدیق مکمل کر لی گئی۔ پنجاب کے پبلک سیکٹریونیورسٹیز میں ہدف سے زائد 15.5فیصد اضافی انرولمنٹ کی گئی ہے۔

18پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تعیناتی، 6 یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کی تعیناتی کا پروسیس جاری ہے اورایک یونیورسٹی کی آسامی کی دوبارہ تشہیر کی جائے گی۔انہوں نے لیپ ٹاپ سکیم میں شفافیت یقینی بنانے پر صوبائی وزیر تعلیم ، سیکرٹری ہائرایجوکیشن اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔