16 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیف منسٹر پاپولیشن مینجمنٹ اینڈ فیملی پروگرام کے تحت یوتھ کانفرنس کا...

چیف منسٹر پاپولیشن مینجمنٹ اینڈ فیملی پروگرام کے تحت یوتھ کانفرنس کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔6مارچ (اے پی پی):آبادی کے انتظام کے لیے نوجوان ذہنوں کو بااختیار بنانے کیلئے محکمہ بہبود آبادی پنجاب نے چیف منسٹر پاپولیشن مینجمنٹ اینڈ فیملی پروگرام کے تحت ایف سی سی کالج یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا۔محکمہ کی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد آبادی میں اضافے اور صوبے کے وسائل پر اس کے اثرات کے اہم مسئلے سے نمٹنے کے لیے نوجوان ذہنوں کو شامل کرنا مقصود ہے۔

مہمان خصوصی ڈی جی بہبود آبادی پنجاب ثمن رائے نے یوتھ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے صوبہ کی آبادی میں اضافے کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کی شرکت اور اہمیت پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا نوجوان ہمارے صوبے کا مستقبل ہیں اور یہ ضروری ہے کہ ہم انہیں علم، مہارت اور رویوں سے بااختیار بنائیں تاکہ مثبت تبدیلی کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکے۔اس کانفرنس کے ذریعے نوجوانوں کو آبادی کے انتظام اور خاندانی منصوبہ بندی کی کوششوں میں شامل کرنے کے لیے ایک وسیع تر اقدام کا آغاز کیاگیا ہے۔

- Advertisement -

حکومت پنجاب نوجوان سفیروں کا ایک نیٹ ورک قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو اپنی برادریوں میں آبادی کے انتظام اور خاندانی منصوبہ بندی کے مقصد کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہونگے۔اس یوتھ کانفرنس کے کلیدی مقاصد میں بیداری کیلئے نوجوانوں کو آبادی کے انتظام، خاندانی منصوبہ بندی، اور تولیدی صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا، نوجوانوں کو ان کی کمیونیٹیز میں تبدیلی کے ایجنٹ بننے کے لیے ضروری علم، ہنر اور رویوں سے آراستہ کرنا ہے۔

نوجوانوں کو آبادی کے انتظام اور خاندانی منصوبہ بندی کی کوششوں میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا شامل ہے۔آبادی کے انتظام، خاندانی منصوبہ بندی، اور تولیدی صحت کے شعبے کے نامور ماہرین نے شرکا کے ساتھ اپنی بصیرت اور تجربات کا اشتراک کیا۔

اس موقع پر نوجوانوں نے آبادی میں اضافے سے نمٹنے اور خاندانی منصوبہ بندی کو فروغ دینے کے لیے اپنے اختراعی منصوبوں اور خیالات بارے آگاہی بھی دی۔ شرکا نے آبادی کے انتظام اور خاندانی منصوبہ بندی میں پیش آنے والے چیلنجوں اور مواقع پر مباحثے پیش کئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569657

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں