پشاور۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔
کریک ڈاؤن کے دوران ٹریفک پولیس نے مزید 12 نوجوانوں کو حراست میں لے کر ان کے موٹر سائیکلوں کو 523/550 کے تحت ضبط کر کے ٹرمینل میں بند کردیا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا ہے کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کرکے ان کی موٹرسائیکلیں ضبط کی جائیں گی۔