چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوار الحق قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے تعینات

408

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے آفیسر و چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوار الحق کو قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

کیپٹن (ر) انوار الحق کو گذشتہ ہفتے چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا، اب انہیں قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی سی ڈی اے آرڈیننس 1960 کی ذیلی شق 6 (2) کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ تعیناتی فی الفور اور تاحکم ثانی عمل میں لائی گئی ہے۔ کیپٹن (ر) انوار الحق سی ڈی اے بورڈ کے ممبر رہ چکے ہیں۔