- Advertisement -
اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تمام عمارتوں پر قومی پرچم لہرانے کی ہدایت کی ہے۔
ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری و نجی عمارتوں، مکانات اور دیگر تمام مقامات پر قومی پرچم لہرایا جا ئے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ کاروں، بسوں اور شہری مکانات پر بھی پرچم لہرائے جائیں۔ چیف کمشنر نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں چاروں طرف قومی پرچم واضح نظر آنےچاہئیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595280
- Advertisement -