چیلسی فٹ بال کلب کا موائسز کیسیڈو سے معاہدہ طے پاگیا

182
Football Club
چیلسی فٹ بال کلب کا موائسز کیسیڈو سے معاہدہ طے پاگیا

لندن۔15اگست (اے پی پی):برطانوی فٹ بال کلب چیلسی کا برائٹن کے موائسز کیسیڈو کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت موائسز کیسیڈو آئندہ 8 سال چیلسی کے لئے کھیلیں گے۔ ایکواڈور کے 21 سالہ موائسز کیسیڈو نے ابتدائی طور پر چیلسی کے ساتھ 100 ملین پائونڈ کے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں ،جو بعد میں ممکنہ طور پر اضافے کے بعد 115 ملین پائونڈتک بڑھ جائے گا۔

چیلسی کی موائسز کیسیڈو کے ساتھ ایک طویل بات چیت کے بعد معاہدے پر اتفاق کیا گیا ۔موائسز کیسیڈو نے اپنا میڈیکل مکمل کروایا اور ذاتی شرائط پر اتفاق کرنے کے بعد کلب کے ساتھ 8 سالہ معاہدہ کیا ہے۔معاہدہ طے پانے کے بعد موائسز کیسیڈو نے کہاکہ میں چیلسی میں شامل ہونے پر بہت خوش ہوں۔میری پوری کوشش ہو گی کہ چیلسی جیسے بڑے کلب میں آکر اس کی فتوحات میں اضافہ کروں ۔

موائسز نے کہا کہ چیلسی میں آنا ایک خواب ہے اور میں ٹیم کے ساتھ شروعات کرنے کا مزید انتظار نہیں کر سکتا۔21 سالہ موائسز کیسیڈو کو 32 میچز میں ایکواڈور کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔