اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) تاجر برادری نے بھارتی فوج کی پاکستانی حدود میںبلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالرﺅف عالم‘ چیئرمین یونائٹڈ بزنس گروپ افتخار علی ملک اور پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے جمعرات کو یہاں اپنے مشترکہ بیان میں بھارتی فوج کی جانب سے بلاجواز فائرنگ کے نتیجہ میں دو جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھارت کا بزدلانہ اقدام قراردیا ہے ۔