17.7 C
Islamabad
ہفتہ, فروری 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ،کرکٹ ٹیموں کی...

چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ،کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

وفاقی پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ ہدایات آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اپنی زیر صدارت چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کے دوران جاری کیں، اجلاس میں اسلام آباد اور پنجاب پولیس کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔

- Advertisement -

اجلاس میں کرکٹ ٹیموں کی سکیورٹی کے متعلق پلان پر بریفنگ دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے دوران پولیس کے 5800 اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد خوش آئند ہے۔ اس موقع پر شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے متبادل رستوں کے بارے شہریوں کو آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ آمدورفت کے روٹس کی نگرانی ڈرون کیمروں اور سمارٹ کاروں کے ذریعے کی جائے گی، سینئر افسران اس اہم ڈیوٹی پر موجود افسران کو باربار بریف کریں گے، ڈیوٹی پر موجود ہر افسر سکیورٹی کارڈ آویزاں کرے گا، یہ انتہائی اہم فریضہ ہے جسے ہر افسر بخوبی سرانجام دے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564691

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں