چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 23 جون سے ہالینڈ میں شروع ہوگا

76

ایمسٹرڈیم ۔ 20 جون (اے پی پی) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 23 جون کو ہالینڈ کے شہر شہر بریڈا میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگی۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، پاکستان، بھارت، میزبان ہالینڈ، ارجنٹائن اور بیلجیئم شامل ہیں۔