31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومکھیل کی خبریںچیمپئن ٹرافی 2017ءمیں شاندار کارکردگی پر محمد حفیظ کو انعامات سے نوازا...

چیمپئن ٹرافی 2017ءمیں شاندار کارکردگی پر محمد حفیظ کو انعامات سے نوازا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) ڈیجیٹل ورلڈ پاکستان (ڈی ڈبلیو پی) نے چیمپئن ٹرافی 2017ءمیں شاندار کارکردگی پر کرکٹ سٹار محمد حفیظ کو انعامات سے نوازا۔ چیمپئن ٹرافی 2017ءرواں سال جون میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان نے پہلی مرتبہ فائنل میچ میں بھارت کو شکست دے کر ٹرافی جیتی۔ ڈیجیٹل ورلڈ پاکستان (ڈی ڈبلیو پی) نے تعریف کے طور پر کرکٹ سٹار محمد حفیظ کو ٹورنامنٹ میں ان کی کاوشوں پر 65 انچ ایل ای ڈی ٹی وی اور گری ایئر کنڈیشنر کے انعامات پیش کئے۔ گری اور ایکو سٹار کی مارکیٹنگ ٹیم نے محمد حفیظ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور انعامات ان کے حوالے کئے۔ ڈی ڈبلیو پی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ان کی کامیابی پاکستان کرکٹ ٹیم کےلئے ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ وہ ملنے والے انعامات کےلئے حقدار ہیں۔ ڈی ڈبلیو گروپ نے قبل ازیں فیس بک مقابلے بھی منعقد کئے جن میں اپنے صارفین کو انعامات سے نوازا اور اس کے علاوہ فیس بک اور انسٹا گرام پر خصوصی مواقع پر متعدد مقابلوں اور کھیلوں کا اعلان کیا اور صحت مندانہ شرکت اور ان مقابلوں سے محظوظ ہونے کو یقینی بنایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71054

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں