چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب ، قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ علاقوں کو لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا گیا

لاہور۔18فروری (اے پی پی):لیسکو نے چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ترجمان کے مطابق لیسکونے قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ علاقوں کو لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا ہے جبکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے گی، اس کے علاوہ اضافی ٹرانسفارمر ز بھی سٹینڈ بائی …

لاہور۔18فروری (اے پی پی):لیسکو نے چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ترجمان کے مطابق لیسکونے قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ علاقوں کو لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا ہے جبکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے

جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے گی، اس کے علاوہ اضافی ٹرانسفارمر ز بھی سٹینڈ بائی کر دیئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد اعزاز کی بات ہے، اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

 

مزید خبریں