بیجنگ ۔23اگست (اے پی پی):چائنا میڈیا گروپ اور صوبہ شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ کی میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے زیراہتمام ایس سی او فلم اینڈ ٹیلی ویژن ویک کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔چھنگ ڈاؤ میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں پرفارمنس، سکریننگ لسٹ کی ریلیز، سرگرمی میں شامل فلموں کا تعارف، میڈیا انٹیگریشن ایکشن اور چھنگ ڈاؤ میں فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے وسائل کے تعارف سمیت …
چین،ایس سی او فلم اینڈ ٹیلی ویژن ویک کا باضابطہ افتتاح کر دیاگیا

مزید خبریں
بیجنگ ۔23اگست (اے پی پی):چائنا میڈیا گروپ اور صوبہ شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ کی میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے زیراہتمام ایس سی او فلم اینڈ ٹیلی ویژن ویک کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔چھنگ ڈاؤ میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں پرفارمنس، سکریننگ لسٹ کی ریلیز، سرگرمی میں شامل فلموں کا تعارف، میڈیا انٹیگریشن ایکشن اور چھنگ ڈاؤ میں فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے وسائل کے تعارف سمیت متعدد سرگرمیاں شامل رہیں۔
اپنے ویڈیو خطاب میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یرمیک بائیف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ثقافتی اور فنی تعاون کے فروغ کے لئے اس سرگرمی کے کردار کوسراہتی ہے اور یقین ہے کہ ایس سی او فلم اینڈ ٹیلی ویژن ویک نہ صرف بہترین آڈیو اور ویژل ضیافت پیش کرے گا بلکہ رکن ممالک کے مابین دوستی کو مستحکم کرنے میں بھی کردار ادا کرے گا۔








