- Advertisement -
بیجنگ۔6ستمبر (اے پی پی):چین کے صوبہ سیچوان میں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر66 ہو گئی۔
منگل کو چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان میں پیر اور منگل کی نصف شب آنے والے زلزلے میں اب تک کل 66 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ادھر ریسکیو ہیڈکوارٹر نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ منگل کودوپہر 2 بجے تک 38 افراد کی ہلاکت گانزی تبتی خود مختار پریفیکچر میں جبکہ 28 کی یان شہر میں ریکارڈ ہوئی ہے۔
- Advertisement -
مزید 15 لاپتہ افراد کی تلاش کی جا رہے ہے جبکہ زلزلے سے 253 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 5کی حالت نازک ہے اور 70 افراد شدید چوٹیں آئی ہیں ۔زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=325774
- Advertisement -