بیجنگ۔1نومبر (اے پی پی):چینی وزارت تجارت نے کہا ہےکہ ملک کا 22 واں” سنکیانگ آزمائشی فری ٹریڈ زون” قائم کر دیا گیا ہے جو چین کے شمال مغربی سرحدی علاقے میں پہلا آزمائشی فری ٹریڈ زون ہے۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز وزارت تجارت کے حکام نے کہا کہ نیا قائم ہونے والا سنکیانگ آزمائشی فری ٹریڈ زون تین حصوں پر مشتمل ہے، اس میں ارمچی زون، کاشغر زون اور خورگوس زون شامل ہیں، یہ ملک کی جانب سے اصلاحات کے 129 آزمائشی کاموں کو انجام دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ٹریڈ زون میں ملکی اور غیر ملکی وسائل کو راغب اور جمع کرنے کی حمایت ، غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے آر اینڈ ڈی مراکز کے قیام کی حوصلہ افزائی ، بینکاری، انشورنس، سکیورٹیز اور دیگر مالیاتی اداروں کے قیام میں غیر ملکی مالیاتی اداروں کی مدد اور بین الاقوامی مواصلاتی سہولیات کی تعمیر میں تیزی لائی جائےگی۔ حکام نے کہا کہ سنکیانگ زون اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان قانون کے مطابق منظم انداز میں ڈیٹا اور معلومات کے تبادلے اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=407148