چین،گوانگ ژو میں پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل کی چینی تاجروں کو پاکستانی پلاسٹک انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت

167
China and Pakistan

بیجنگ۔13جنوری (اے پی پی):چین کے شہر گوانگ ژو میں پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل سردار محمد نے چینی تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کی پلاسٹک انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے حال ہی میں گوانگ ژو میں اختتام پذیر ہونے والی پاکستان چائنا پلاسٹک انڈسٹری بی 2 بی سرمایہ کاری کانفرنس میں اپنے افتتاحی کلمات میں شرکا کا خیرمقدم کیا اور انہیں دونوں ممالک کے لئے مفید مضبوط تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ منصوبے تلاش کرنے کی ترغیب دی ۔

کانفرنس میں 8 پاکستانی کمپنیاں اور 44 چینی کمپنیاں آن لائن اور آف لائن دونوں میں شرکت کی۔ سردار محمد نے پاکستان کی پلاسٹک انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے اہم مواقع پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس نے متعدد کاروباری میٹنگز کی سہولت فراہم کی جس کے نتیجے میں 8 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ شرکانے ایونٹ کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس نے دونوں ممالک کے کاروبار کو جوڑنے، شراکت داری کو فروغ دینے اور باہمی ترقی کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا۔