چین، الیکٹرک ایئر ٹیکسی کی کامیاب تجرباتی پرواز

97
China
China

بیجنگ۔28فروری (اے پی پی):چین میں تیار کر دہ بجلی سے چلنے والے طیارے نے تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل کی ہے۔ شنہوا کے مطابق آٹو فلائٹ نامی کمپنی کی تیار کر دہ الیکٹرک ایئر ٹیکسی کا نام پراسپیریٹی رکھا گیا ہے ۔

اس چھوٹے طیارے میں پانچ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور یہ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ سے زیادہ 250 کلو میٹر تک سفر کر سکتا ہے ۔عمودی ٹیک آف او ر لینڈنگ کی صلاحیت رکھنے والے اس طیارے نے گزشتہ روز شین زن کی شیکو کرو ز ہوم پورٹ سے زو ہائی کی جیو زورپورٹ تک سفر کیا ۔

دونوں شہروں کے درمیان زمینی فاصلہ 180 کلومیٹر جبکہ فضائی فاصلہ 43 کلومیٹر ہے۔ یہ طیارہ ای وی ٹی او ایل یعنی الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔