سفیروں کو ایل او سی پر سرجیکل سٹرائیک کے بھارتی دعویٰ سے متعلق بریفنگ

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری اور ڈی جی (ایم اوز) نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل سٹرائیک کے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام مادر وطن کے دفاع کیلئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے، سلامتی کونسل کے مستقل ارکان خطہ میں امن و سلامتی کو یقینی …

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری اور ڈی جی (ایم اوز) نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل سٹرائیک کے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام مادر وطن کے دفاع کیلئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے، سلامتی کونسل کے مستقل ارکان خطہ میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو پاکستان میں سلامتی کونسل کے مستقل ممبران چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ کے سفیروں کو ایل او سی پر سرجیکل سٹرائیک کے بھارتی دعویٰ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈی جی (ایم او) نے سرجیکل سٹرائیک سے متعلق بھارتی دعویٰ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ایل او سی پر صورتحال کی تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں 28 اور 29 ستمبر کی شب بھارتی قابض فورسز نے ایل او سی کے کئی مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں دو پاکستانی فوجی شہید ہوئے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply