بیجنگ ۔ 03 فروری (اے پی پی) چین نے ایک ایسے بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے جس میں دس ایٹمی وار ہیڈ نصب کئے جا سکتے ہیں۔ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے ڈونگ فانگ قسم کے اس بین البراعظمی میزائل کا تجربہ شمالی چین کے تای یوان خلائی مرکز سے کیا ہے۔ چین نے یہ میزائلی تجربہ ایسے عالم میں کیا ہے کہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد چین اور امریکہ کے تعلقات بدترین دور سے گذر رہے ہیں ۔ امریکہ کی نئی حکومت کے اس اعلان کے بعد کہ چین کو بحیرہ جنوبی چین کے جزائر کے نزدیک ہونے سے روکا جائے گا ۔