بیجنگ ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان کی کائونٹی زی زہانگ میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔زلزلے سے 20 مکانات اور تین موبائل فون سٹیشنزکو نقصان پہنچا اور بارہ ہزار کے قریب گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ زی زہانگ کے شہر نی جیانگ میں بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 9 بجکر 14منٹ پر آئے زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 14 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے کے باعث محکمہ ریلوے نے ہنگامی پلان جاری کر دیا ہے جس سے ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔