37.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین، چھنگ ڈو میں20ویں چائنا ویسٹرن انٹرنیشنل ایکسپو شروع ہوگئی

چین، چھنگ ڈو میں20ویں چائنا ویسٹرن انٹرنیشنل ایکسپو شروع ہوگئی

- Advertisement -

بیجنگ۔25مئی (اے پی پی):چین کے صوبہ سی چھوان کے شہر چھنگ ڈو میں20ویں چائنا ویسٹرن انٹرنیشنل ایکسپو شروع ہوگئی۔ چینی میڈ یا نے کہا ہے کہ ایکسپو کا موضوع ” اصلاحات کی وسعت، ترقی کا فروغ اور کھلے پن کو وسعت دینا” ہے۔ 5 دن تک جاری رہنے والی اس ایکسپو میں 62 ممالک اور چین کے 27 صوبوں سے 3 ہزار سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں ۔

رواں سال کی ایکسپو اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے، علاقائی تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے ،جدید صنعتی نظام کی تعمیر اور دوطرفہ تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔

- Advertisement -

ایکسپو کے ذریعے صوبہ سی چھوان اور "بیلٹ اینڈ روڈ” میں شریک ممالک اور برادر صوبوں کے درمیان روابط کو مزید بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ نمائش میں تین بڑے نمائشی علاقوں کی 15 تھیم پر مبنی نمائشی ہال قائم کیے گئے ہیں جو مغربی چین میں کھلے پن اور تعاون، مغربی چین کی صنعت میں نئی توانائی اور مغربی چین میں بہتر زندگی کے موضوعات پر محیط ہیں۔ ان نمائش گاہوں کا کل رقبہ 2 لاکھ مربع میٹر ہے جس میں دنیا بھر کی تازہ ترین سائنسی و تکنیکی کامیابیوں اور خصوصی صنعتوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601141

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں