بیجنگ۔15دسمبر (اے پی پی):چین کے نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کی جانب سےچین”بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کے حوالے سے بلیو پیپر کے سیریز کا اجرا کیا گیا ہے،
چینی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کی جانب سےچین منعقدہ ایک خصوصی پریس کانفرنس میں ” بیلٹ اینڈ روڈ ” کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے رہنما گروپ کے دفتر اور متعلقہ محکموں نے مشترکہ طور پر "بیلٹ اینڈ روڈ” عوامی تعلقات کی مشترکہ تعمیر ، گرین سلک روڈ ، روایتی چینی ادویات میں بین الاقوامی تعاون ، چین – آسیان کی ترقی ، چین – افریقہ کی ترقی اور چین – لاطینی امریکا کی ترقی پر مبنی بلو پیپرز کی سریز کا اجرا کیا گیا ہے۔
بلیو پیپرز میں وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد جیسے اہم رہنما اصولوں پر عمل کرنے میں چین اور مشترکہ تعمیراتی ممالک کے واضح عمل کے خلاصہ احاطہ کیا گیا ہے ۔ گزشتہ دہائی کے دوران، 150 سے زیادہ ممالک اور 30 سے زیادہ بین الاقوامی تنظیمیں بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ میں شامل ہو کر ٹھوس اور اہم تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں جس سے ” بیلٹ اینڈ روڈ "بین الاقوامی تعاون کے لئے ایک مقبول بین الاقوامی عوامی بھلائی اور پلیٹ فارم بن گئی ہے۔