بیجنگ۔28جون (اے پی پی):چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2020 میں چین کی بندرگاہوں کے ذریعے کارگو کی نقل و حمل کی تعداد 14.55 بلین ٹن تک جا پہنچی جبکہ کنٹینر ز کی نقل و حمل کی تعداد 260 ملین معیاری کنٹینر ز کے برابر رہی ۔
کارگو اور کنٹینر ز کی نقل و حمل کے اعتمار سے چین دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے ۔ چین کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ چاؤ چونگ جیو نے کہا کہ کارگو کی نقل و حمل کے لحاظ سے دنیا کی پہلی دس بندر گاہوں کی فہرست میں چین کی 8بندر گاہیں شامل ہیں اور کنٹینر ز کی نقل وحمل کی10اولین بندرگاہوں کی فہرست میں چین کی 7 بندرگاہیں شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ چین کی خودکار بندر گاہوں کے ڈیزائن اور تعمیراتی ٹیکنالوجی اور بندرگاہی مشینری اور سامان کی تیاری کی ٹیکنالوجی دنیا کی اعلیٰ ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں چین اول درجے کی بین لااقوامی بندر گاہ کی تعمیر شروع کرے گا۔