29.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچینی ترجمان کی امریکا کے ساتھ ٹیرف پر مذاکرات کی تردید

چینی ترجمان کی امریکا کے ساتھ ٹیرف پر مذاکرات کی تردید

- Advertisement -

بیجنگ۔24اپریل (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ٹیرف کےمعاملے پرمعاہدہ تو دور کی بات مشاورت یا مذاکرات ہی نہیں کئے ہیں ۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے جمعرات کو نیوز بریفنگ کے دوران امریکا کی جانب سے حالیہ خبروں کے جواب میں کہی ، جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک مذاکرات کر رہے ہیں اور جلد ہی ٹیرف سے متعلق معاملے پر کسی معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں۔

چینی ترجمان نے کہا کہ یہ سب جھوٹی خبریں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ امریکا ہے جس نے چین کے ساتھ ٹیرف وارشروع کی ہے اور چین کا رویہ مستقل اور واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں لڑنا پڑا تو ہم لڑیں گے اور اگر بات چیت کرنا چاہتا ہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین صرف برابری، احترام اور باہمی فائدے پر مبنی بات چیت اور مذاکرات چاہتا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587138

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں