20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںچینی حکومت نے گوادر کے بارہ سو طالب علموں کے لئے معیاری...

چینی حکومت نے گوادر کے بارہ سو طالب علموں کے لئے معیاری تعلیم کا منصوبہ منظور کر لیا ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر گوادر

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 27 اگست (اے پی پی):چین کی حکومت کی جانب سے گوادر کے بارہ سو طالب علموں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم کی فراہمی کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے، یہ منصوبہ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن گوادر اور گوادر پورٹ کے جنرل مینیجر ایڈمنسٹریشن مسٹر زاؤ یاودنگ اورمسٹر جیری سٹنٹ جنرل منیجر ایڈمنسٹریشن کے مابین اجلاس میں زیر غور آیا ۔

اجلاس میں گوادر کے سکولوں میں چین کے تعاون سے جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس گوادر کی جانب سے ضلع گوادر کے1200 سٹوڈنٹس کے لیئے ایک پیکیج کا منصوبہ پیش کیا گیا ، جسے چینی حکام نے منظور کرکیا ۔اس منصوبے پر ستمبر میں اس پرعمل درآمد شروع کیاجائے گا۔

- Advertisement -

مسٹر ژاؤ یاودنگ نے کہا کہ وہ گوادر میں تعلیم نظام کی ترقی کے لیئے مکمل تعاون کریں گے اجلاس میں پاک چائنا سکول کے نمائندے نسیم احمد اور اسسٹنٹ جنرل مینیجرماجد علی بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383095

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں