چینی سرزمین میں مقامی طور پرکوویڈ 19- کے منتقل ہونے والے کسی بھی نئے کیس کی اطلاعات نہیں ہیں،قومی صحت کمیشن

49

بیجنگ ۔ 25 اگست (اے پی پی) چین کے قومی صحت کمیشن نے منگل کو کہا ہے کہ چینی سرزمین میں مقامی طور پر منتقل ہونے والے کوویڈ 19 کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمیشن نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ چینی سرزمین پر اس بیماری سے متعلق کسی بھی نئے مشتبہ کیسز اور اموات کی اطلاعات نہیں ہے تاہم پیر کو سرزمین میں باہر سے منتقل ہونے والے کل تصدیق شدہ 14 کیسز کی اطلاعات ملی ہیں۔ کمیشن نے کہا ہے کہ درآمد شدہ نئے معاملات میں سے چار سیچوان میں ، تین گوانگ ڈونگ میں ، دو شنگھائی اور شانشسی میں اور ایک ایک تیانجن ، ہیبی اور لیاؤننگ میں رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق کمیشن نے کہا ہے کہ پیر کے روز 36 کوویڈ 19- مریضوں کو صحت یابی کے بعدہسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے یوں مجموعی طور پر 79,961 افراد کو صحت یابی کے بعد فارغ کردیا گئے ہے،اب تک اس بیماری سے 4,634 اموات ہوئی ہیں۔