اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):چین نے گزشتہ 11 سال میں پاکستان میں کوئلہ سے چلنے والے 7بجلی گھر، 5 نیو انرجی بجلی گھر، 2 ہائیڈرو پاور پلانٹس اور ایک ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی ہے ۔پیر کو چینی میڈ یا گروپ کی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی کی سرمایہ کاری سے چلنے والا مٹیاری ۔لاہور ڈی سی ٹرانسمیشن منصوبہ پاکستان کا پہلا ہائی وولٹج ڈائریکٹ کرنٹ ٹرانسمیشن منصوبہ ہے جو پاکستان کے انفراسٹرکچر میں ایک انقلابی منصوبہ ہے۔
اس نے نہ صرف پاکستان کے شمال اور جنوب کے درمیان بجلی کی ترسیل کی صلاحیت کو بڑھایا ہے بلکہ قومی گرڈ سٹیشن کے استحکام کو بھی بہتر کیا ہے، ملک بھر میں بجلی کی بندش کے واقعات کو کم کیا ہے اور توانائی کی ترسیل کے دوران ہونے والے نقصان کو بھی نمایاں طور پر کم کیا ہے جس نے پاکستان کے گرمیوں میں روزانہ 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے مشکل حالات کو بدل دیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598714