اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بعض ٹیلی ویژن چینلز کی جانب سے چینی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرنے کے حوالے سے چلائی جانے والی خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ ترجمان نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ چینی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرنے کے بارے میں کچھ چینلز کی جانب سے چلائی جانے والی خبر غلط ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ چینی سفیر باقاعدگی سے وزارت خارجہ کا دورہ کرتے ہیں۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کو مشورہ دیا کہ وہ ایسی سنسنی خیز خبروں کو پھیلانے سے باز رہیں۔