- Advertisement -
ریاض ۔18اپریل (اے پی پی):سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے جمہوریہ چین کے سفیر نے خصوصی ملاقات کی۔ایس پی اےکے مطابق گزشتہ روز ریاض میں وزارت خارجہ کے مرکزی دفتر میں جمہوریہ چین کے سفیر ژانگ ہوا کی آمد پر نائب وزیر خارجہ نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔
ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
- Advertisement -
- Advertisement -