اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاو¿ جنگ نے پاکستان کی جانب سے دونوں ملکوں کے مابین کاروباری تعلقات کو مستحکم کرنے کی غرض سے پرائیویٹ سیکٹر کو سہولتوں کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کی حکومتیں اور عوام دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ بدھ کو یہاں پاکستان اور چینی نجی کمپنیز کے درمیان الیکٹرک وہیکلز ویلیو چین کے حوالے سے سٹریٹجک الائنس معاہدہ پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور شرکت دار اور دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور ترقی کیلئے دونوں ملکوں کی حکومتیں اور عوام مِل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نجی سیکٹرز کو بھی پاکستان اور چین کی شراکت داری میں حصہ دار بنانا چاہتے ہیں۔چینی سفیر نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے گزستہ سال چینی دورے کو سراہا اور کہا کہ آپ پاکستان کو ا±س سمت میں لے جا رہے ہیں جس کی پاکستان کو ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ روز دس چینی کمپنیوں کے وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی،اس موقع پر وزیر اعظم نے نجی سیکٹرز کو بی ٹو بی بزنس کی ترقی کے لیے سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے سی پیک کے تحت پاور پلانٹس بھی لگائے جارہے ہیں۔