اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار سے مطمئین ہیں، جے سی سی میں نئی سمت کا تعین کیا گیا ہے، آئل اینڈ گیس سیکٹر، ہاﺅسنگ اور منرل ڈویلپمنٹ کو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سی پیک 9ویں جے سی سی …
چینی سفیر یاﺅ جنگ کا سی پیک 9ویں جے سی سی اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار سے مطمئین ہیں، جے سی سی میں نئی سمت کا تعین کیا گیا ہے، آئل اینڈ گیس سیکٹر، ہاﺅسنگ اور منرل ڈویلپمنٹ کو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سی پیک 9ویں جے سی سی اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون بہت بڑا منصوبہ ہے، خصوصی اقتصادی زونز پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں کہا کہ صنعتوں کے ذریعے زیادہ زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے، زراعت کے شعبہ میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کیا جائے گا، سی پیک کے اگلے مرحلہ میں زرعی شعبہ میں تعاون کیا جائے گا۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹر قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 9 ویں جے سی سی میں مستقبل کا تعین کر دیا گیا ہے۔








