35.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںچینی سفیر یاﺅ جنگ کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور...

چینی سفیر یاﺅ جنگ کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار سے ملاقات میں گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ چین سی پیک کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاکستانی نوجوانوں کو ہائی ٹیک انڈسٹری میں تربیت فراہم کریگا، اس سلسلے میں فنی تربیت کیلئے اسلام آباد میں جدید ترین سنٹر آف ایکسلینس قائم کیا جائے گا، پاکستان میں ہنر میں اضافہ چینی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔یہ باتیں انہون نے بدھ کو یہاں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ ملاقات کے دوران نوجوانوں کی ترقی کیلئے مواقع پیدا کرنے کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے اس موقع پر پاکستان میں سماجی سیکٹر کی ترقی کیلئے پاکستانی طلباءکیلئے سکالرشپس اور پاکستانی نوجوانوں کیلئے تبادلہ پروگرام سمیت مختلف چینی اقدامات کو اجاگر کیا۔ یاﺅ جنگ نے کہا کہ پاکستان میں سکلز ڈویلپمنٹ چینی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے پاکستانی نوجوانوں کے درمیان پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ دینے کی غرض سے چین پاکستان ایکسچینج پروگرام بھی متعارف کرانے کی تجویز دی۔عثمان ڈار نے سوشل سیکٹر کی ترقی کیلئے چینی اقدامات کیلئے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=126808

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں