شنگھائی۔ 13 نومبر (اے پی پی) چین میں سٹیل ریبار کے نرخوں میں کمی آئی ہے۔شنگھائی فیچرز ایکسچینج میں سٹیل ریبار کی آمدہ مہینوں میں سپلائی کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 3,933 یوان (566ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔چینی سٹیل ریبار کے نرخوں میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 2.9 فیصد تک کمی آ چکی ہے۔چین میں سٹیل کی یومیہ پیداوار اکتوبر میں 1.97ملین ٹن رہی جو کہ ستمبر میں 1.98ملین ٹن رہی تھی۔