بیجنگ۔26جون (اے پی پی):چینی صدرنےا سکول پر دہشتگرد حملے میں جانی نقصان پر یوگنڈا کے صدر سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پنگ نے اپنے یوگنڈاکے صدر کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ایک سکول پر دہشتگرد حملہ باعثِ افسوس ہے ، اس حملے میں بھاری جانی نقصان ہوا، میں چینی حکومت اور عوام کی طرف سے بے گناہ متاثرین کے لئے اپنی گہری تعزیت جبکہ متاثرین اور زخمیوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
شی جن پنگ نے کہا کہ چین ہر قسم کی پرتشدد دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی سے نمٹنے ، قومی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے یوگنڈا کی کوششوں کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھے گا۔