چینی صدر آج (9 جون) شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلی سطحی اجلاس کی صدرات کریں گے

بیجنگ ۔ 8 جون (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ آج (9 ) جون سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلی سطحی اجلاس کی صدرات کریں گے چینی صوبہ چینگڈاﺅ میں ہونے والے دو روزہ اعلی سطحی اجلاس کا مقصد رکن ممالک میں رابطہ کاری اور یکجہتی کی روایت کو آگے بڑھاناہے ۔ زرائع ابلاغ کے مطابق صدر شی جن نے 9 جون 2017 ءکو قزاخستا …

بیجنگ ۔ 8 جون (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ آج (9 ) جون سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلی سطحی اجلاس کی صدرات کریں گے چینی صوبہ چینگڈاﺅ میں ہونے والے دو روزہ اعلی سطحی اجلاس کا مقصد رکن ممالک میں رابطہ کاری اور یکجہتی کی روایت کو آگے بڑھاناہے ۔ زرائع ابلاغ کے مطابق صدر شی جن نے 9 جون 2017 ءکو قزاخستا ن کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ سربراہان کی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی ضرورت پر زور دیاتھاکہ رکن ممالک میں روا بط اور ےکجہتی کو عمدہ روایت سے آگے بڑھا یا جائے ۔ انہوںنے تنظیم کے نئے اور پرانے رکن ممالک میں قریبی تعاون باہمی اعتمادا کی ضرورت کو بڑی اہمیت دی تھی ۔