چینی صدر امریکی ہم منصب سے ملاقات کے لئے سان فرانسسکو پہنچ گئے

101
Chinese President
Chinese President

سان فرانسسکو۔15نومبر (اے پی پی):چین کے صدرشی جن پنگ دعوت پر امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات اور ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا کے شہر سان فرانسسکو پہنچ گئے۔بدھ کو چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم، وزیر خزانہ جینٹ یلین اور دیگر امریکی سینئر حکام نے چینی صدر کا استقبال کیا۔

امریکا میں چین کے سفیر شیئَے فنگ بھی ہوائی اڈے پر صدر شی جن پنگ کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ امریکا میں مقیم چینی شہریوں نے ہوائی اڈے سے ہوٹل جاتے ہوئے سڑک کے دونوں اطراف کھڑے ہو کراور چین اور امریکا کے پرچم لہراتے ہوئے صدر شی جن پنگ کا خیر مقدم کیا۔ صدر کے وفد میں چھائِی چی ، وانگ ای اور دیگر چینی اعلیٰ اہلکار بھی شامل ہیں۔